18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:29
کیلی فورنیا: جنگلات میں لگی آگ نے متعددگھروں ، عمارتوں کوجلا ڈالا
جیو نیوز - سیکرامنٹو…ا مریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے متعدد گھر، موبائل ، مکانات اور کئی دوسری عمارتیں جلا ڈالیں ،حکام کاکہناہے کہ پائن اسپرنگ سمر کیمپ میں کئی کمرشل عمارتیں ، ورکشاپس ، گیراج اور کیبن ہیں جو آگ کی لپیٹ میں آئے 2 ہزار 2 سوسے زائدفائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، ہیلی کاپڑاور ہوائی جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔