19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:43
کیلفورنیا کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پھیل گئی
جیو نیوز - نیویارک… کیلفورنیا کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔امریکی محکمہ جنگلات کیحکام کاکہناہے کہ پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ 22 ہزار 8 سو ایکٹر پر پھیل چکی ہے جس کے باعث متعدد گھر اور عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ساڑھے تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے۔3 ہزار فائر فائٹرز، 17 واٹر ہیلی کاپٹر اور 10 ائیر ٹینکر بھی آگ بھجانے میں حصہ لے رہے ہیں۔