تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:31

مصر: مرسی کے حامیوں کا عبوری وزیراعظم کا عوام سے خطاب مسترد

جیو نیوز - قاہرہ… مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے حامی عبوری وزیراعظم عدلی منصورکے عوام سے خطاب کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔جماعت اخوان المسلمون نے سابق صدر محمدمرسی کی واپسی اور بڑیاحتجاج کی کال دی ،مظاہرین قاہرہ کی رباع العدوایہ مسجد کے سامنے جمع ہوگئے۔ مظاہرین کاکہناہے کہ عدلی منصور ملک کے آئینی رہنما نہیں ہیں۔خوان المسلمون نے آج بھی ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کی کال دی ہے ، عبوری وزیراعظم عدلی منصور نے اپنے خطاب میں ملک کی سیکورٹی کے استحکام کی بحالی کا عزم ظاہر کیاتھا انہوں نے کہا ملک کو ہنگاموں کی طرف لیجانے والوں کے خلاف لڑا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.