19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:11
چین:بارشوں ، سیلاب اورمٹی کے تودوں سے 2 افراد ہلاک 3 زخمی
جیو نیوز - چین کے صوبے اْونانYunnan میں بارشوں ، سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جنوب مغربی صوبے اْونان کے شہر Zhaotong میں موسلادھار بارشوں سے شہر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے ۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 53 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ، ایک ہزار 3 سو افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی ضرورت ہے۔فلڈ کنٹرول حکام کاکہناہے کہ 5 کاوٴنٹیز میں ہزاروں ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔