19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:31
برطانیہ :نسل پرست تنظیم کا 20جولائی کوغیر سفید فاموں کے خلاف مظاہرے کا اعلان
جیو نیوز - لندن …برطانیہ میں انتہا پسند نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے 20جولائی کوغیر سفید فام لوگوں کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا ہے شہر یوں نے اس اعلان کو انتہا پسندی کے فروغ کا سبب قرار دیا ہے۔انگلش ڈیفنس لیگ مادر جمہوریت کہلانے والے ملک برطانیہ میں گزشتہ دو عشروں سے سفید فام لوگوں کے خلاف سرگرم ہے انگلش ڈیفنس لیگ کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ برطانیہ سے غیر سفید فام لوگوں کو نکال باہر کیا جائے ،حکومت برطانیہ گزشتہ ایک سو سال سے آباد غیر سفید فام لوگوں کو ملکی معشیت اور ترقی کا اہم کردار خیال کرتی ہے۔برطانوی قوانین کے مطابق غیر سفید فام لوگوں کی چوتھی نسل پر امن طور پر اپنے روز گار سے وابستہ ہے۔برطانیہ میں سفید فام انتہا پسند نسل پرستی کے خلاف غیر سفید فام اگر چہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن اکثریت قانونی راستہ اختیار کرکے پرامن رہنے کی حامی ہے۔برطانوی پرامن معاشرے میں انتہا پسند نسل پرستوں کے مظاہرے انگلستان سے امن کی فاختہ کو اڑانے کے مترادف ہے جس کے لئے حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔