تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:4

دمشق : بی بی زینب کے روضے پر راکٹوں سے حملہ، متولی جاں بحق

جیو نیوز - دمشق … شام میں بی بی زینب کے روضے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں مزار کے نگہبان جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت دمشق میں بی بی زینب کے روضے پر کئی راکٹ فائر کئے گئے، راکٹ لگنے سے مزار کے نگہبان انس رومانی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق راکٹ گرنے سے مزار کے احاطے اور صحن کو نقصان پہنچا ہے۔راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.