تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:54

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی مسجد میں فائرنگ اور کشمیریوں کی ہلاکت

جیو نیوز - سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسجد میں فائرنگ اور کشمیریوں کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی حکام نے وادی میں کرفیو لگادیا۔ آج صبح سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ، سری نگرکی مارکیٹ اور گلیاں سنسنا ن ہیں ، بھارتی فوج نے بدھ کورمبان کے ایک گاوٴں کی مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس سے چار افراد شہید اور چالیس زخمی ہوگئے تھے ، اس کارروائی کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے احتجاج شروع کردیا اور احتجاج روکنے کے لیے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.