تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:42

امریکی خلائی جہازکاسینی کی زحل سے دنیا کی تصویر

جیو نیوز - نیویارک…امریکی خلائی جہازکاسینی نے گذشتہ رات زحل سے دنیا کی تصویر کھینچی جس کے لیے دنیا بھرسے بے شمار لوگ زحل کی طرف منہ کرکے مسکرائے۔ہماری کہکشاں کے چھٹے سیارے زحل پر تحقیق کے لیے جانے والے امریکی خلائی جہاز کاسینی نے خلا سے زمین کی تصاویر کھینچیں ، جس کے لیے دنیا کے مختلف تعلیمی اور تفریحی مقامات پر عوام نے بڑی تعداد میں خلا کی طرف منہ کیا اور ہاتھ ہلا کر تصویرکے لئے پوز بنایا۔لاس اینجلس میں ناسا کی جیٹ پروپیلڑن لیبارٹری کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے 15 منٹ تک زحل کی طرف منہ کر کے تصویر کھینچوائی،لاس اینجلس میں ہی گریفتھ(Griffith) کے باہر تقریبا 300 افراد نے زحل کی طرف دیکھا اور 900 میل دور سے کھینچی جانے والی تصویرکے لمحات کو انجوائے کیا،اس موقع پرلوگوں نے ماحول کی صفائی کے گیت گائے اور رقص بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.