20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:31
چین نے سائنسی تجربات کیلئے خلا میں تین سیٹیلائٹ روانہ کردیئے
جیو نیوز - بیجنگ…چین نے سائنسی تجربات کے لئے خلا میں تین سیٹیلائٹ روانہ کردیئے ہیں۔چین کے تائی یْوآن سیٹلائٹ لاوٴنچ سینٹر کے مطابق آج صبح لانگ مارچ سی فور کیریئر راکٹ کے ذریعے تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے گئے۔ یہ سیٹیلائٹ خلا میں سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔چین اس راکٹ کے ذریعے اب تک 179 بار خلامیں مشن پربھیج چکا ہے۔