20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:51
جاپان: ایوان بالا کیلئے انتخابی مہم شروع،ووٹنگ21جولائی کو ہو گی
جیو نیوز - ٹوکیو…جاپانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے، انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے۔جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے کی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹ کیلئے یہ انتخابات ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مسٹر ایبے کی جماعت کو ایوان زیریں میں اکثریت حاصل ہے اوراگر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ،سینیٹ میں اکثریت میں آ جاتی ہے تو اسے کوئی بل منظور کرانے میں ڈیڈلاک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ جبکہ اس وقت اپوزیشن حکومتی بل روکنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان انتخابات میں ایوان کے 242میں سے نصف ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔اس وقت ایوان زیریں میں حکمراں جماعت اور ایوان بالامیں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہے جس کی بنا پر پارلیمنٹ کو ٹوئسٹڈTwistedیا بٹی ہوئی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے۔ مسٹر ایبے کی معاشی اصلاحات کی بدولت ان کی پارٹی کو عوام کی مزید حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ مسٹر ایبے کی جماعت سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لے گی۔