تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:1

کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

جیو نیوز - سکرامنٹو…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔کیلی فورنیا کے جنگلات میں پیر کو لگنے والی آگ اب تک نہیں بجھائی جاسکی۔ آگ سے 24 ہزار سے زائد ایکڑ پر جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 سے زائد فائر فائٹر حصہ لے رہے ہیں۔ آگ بجھانے کیلئے طیارے سے کیمیکل بھی پھینکا گیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ مزید پھیل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.