تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:49

امریکا میں رولر کوسٹر سے گر کر عورت ہلاک

جیو نیوز - آرلنگٹن…امریکا میں رولر کوسٹر سے گر کر ایک عورت ہلاک ہوگئی۔حادثہ ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں واقع بڑیتفریحی پارک میں پیش آیا۔ اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کے لئے پارک آنے والی خاتون رولر کوسٹر کی سواری کے دوران نیچے جاگری۔ رولرکوسٹر زمین سے ایک سو تریپن فٹ کی بلندی تک جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق رولر حادثہ اس وقت ہوا جب کوسٹر بلندی سے نیچے آرہی تھی۔ پارک انتظامیہ نے رولر کوسٹر بند کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.