21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:43
بغدادمیں12کاربم دھماکوں میں 65افرادہلاک،190 زخمی
جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغدادمیں 12کاربم دھماکوں اورایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 65 افراد ہلاک اور190سے زائد زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بم اور 12کاربم دھماکے بغدادکے کمرشل علاقوں میں افطارکے بعد ہوئے۔جب لوگ عیدکی خریداری میں مصروف تھے۔بارودسے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ ایریامیں کھڑی کی گئی تھیں۔دھماکوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔عراق کے مختلف شہروں میں رمضان کے مہینے میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں اب تک 250سے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔اس سے پہلے باقوبہ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے القاعدہ مخالف رہنماباسم محموداوران کے 2محافظوں کوقتل کردیاتھا۔