21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:54
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں کسی بھی وقت ولادت متوقع
جیو نیوز - لندن…برطانوی شہزادی کیتھرائن مڈلٹن کے ہاں کسی بھی وقت ولادت متوقع ہے۔لندن کے سینٹ میری اسپتال میں مستقبل کے شاہی وارث کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جہاں دنیا بھر کی میڈیا کی نگاہیں اس بڑی خبر پر مرکوز ہیں وہیں شرطیں لگانے والے بھی بڑی بڑی رقمیں لگائے بیٹھے ہیں۔ بیٹا ہوگا یا بیٹی ؟؟اس بات پر بھی لاکھوں پاوٴنڈز کی شرطیں لگ رہی ہیں۔بچے کے نام پربھی لوگوں نے رقمیں لگارکھی ہیں۔