21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
شمالی میکسیکومیں طوفانی بارش اورسیلاب نے تباہی مچادی
جیو نیوز - میکسیکوسٹی… شمالی میکسیکومیں طوفانی بارش اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ چی ہواہواانٹرنیشنل ایرپورٹ میں پانی داخل ہوگیا۔کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔میکسیکوکے شمالی شہر چی ہواہوا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب آگیا۔نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑاہوگیا۔سیکڑوں افرادبے گھرہوگئے جبکہ متعددافرادپانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ریسکیواہلکار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی میں گھرے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کررہے ہیں۔سیلابی پانی ایرپورٹ میں بھی داخل ہوگیا جس کے بعد پندرہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔حکام کاکہناہے کہ اس صورتحال میں ایرپورٹ کوبندکرناپڑیگا۔