21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
کولمبیا :یوم آزادی پر مسلح افواج کی پریڈ ،لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ کا اہتمام
جیو نیوز - بگوٹا…کولمبیا کے 203 ویں یوم آزادی پر مسلح افواج کی پریڈ ، اورلڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ کا اہتمام کیا گیا۔دارالحکومت بگوٹا میں پریڈ کا آغاز ائیر شو سے ہوا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد گلیوں میں دورویہ موجود تھی۔ اس سال پریڈ کی تھیم قومی ہیرووں کو خراج تحسین رکھا گیا تھا، جنھوں نے ملک ،قوم اور امن کے لیے جنگ کی ۔ ان میں سے کئی افراد وہیل چئیر پر پریڈ میں شریک ہوئے ، کمانڈو، فوجی ، پیراٹروپس اور ملٹری ڈو گز بھی تھے۔ کولمبیا نے 1810 میں اسپین سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔