21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
امریکا کے شہر لاس ویگاس میں طوفان نے تباہی مچادی
جیو نیوز - لاس ویگاس…امریکا کے شہر لاس ویگاس میں طوفان نے تباہی مچادی، دو ہزار گھر بجلی سے محروم ، اوہائیو میں بگولے نے کالج کی دیوار گرادی۔ لا س ویگاس میں آنے والے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے ،دو ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے ۔جمعے کو آنے والے طوفان بادو باراں سے 1951 کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، جہاں اعشاریہ 6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ شمال مشرقی اوہائیو میں 110میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے بگولے سے کالج کی دیوار گرگئی ، کئی دوسری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔