21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:36
لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کا انجن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب خراب
جیو نیوز - ٹوبہ ٹیک سنگھ…لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس کا انجن جانی والا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب فیل ہو گیا ۔مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل ہونے کے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شدید گرمی اور حبس میں تین گھنٹے گزرنے کے بعد بھی متبادل انجن کا انتظام نہ ہونے پر مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔