تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 5:31

چین: دو زلزلوں سے 22 افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے شمال مغربی علاقے میں دو زلزلوں سے 22 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے۔چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ گْوانسْو میں 5.9 اور 5.6 شدت کے دو زلزلے آئے،جن کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 81 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلوں کا مرکز لانڑو شہر سے 170 کلومیٹر دور 9.8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلوں سے 7 ٹاون شپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں ،بعض علاقوں میں امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.