22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:40
چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد75ہوگئی
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں زلزلے نے تباہی مچادی ،صبح سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ600افرادزخمی ہیں۔حکام کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں شدید نوعیت کے دو زلزلوں سے 21 ہزار سے زائد عمارتوں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،جبکہ ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ،زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 45 منٹ پر چین کے شمال مغربی علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے بعد اب تک 371 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں ،چین میں ہلال احمر نے خوارک ،کشتیوں کی فراہمی کے علاوہ امدادی کار روائیاں شروع کردی ہیں ،امریکی ماہرین عرضیات کے مطابق چین میں آنے والا 5.9 شدت کے زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔