22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:30
عراقی جیلوں پر حملے، 40 افراد ہلاک، 500 قیدی فرار
جیو نیوز - بغداد … عراق کی 2 جیلوں میں قیدیوں کو چھڑانے کیلئے مسلح افراد کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے، شدید ترین جھڑپ کے دوران 500 قیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اتوار کی رات بغداد کی ابوغریب اور تاجی جیل پر حملہ کیا گیا۔ 10گھنٹے تک سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، حملے کے دوران ابو غریب جیل سے 500 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم تاجی جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ جیل سیکیورٹی اہلکار اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران 20 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ 21 قیدی بھی جھڑپ میں مارے گئے جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔