23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:48
تھائی لینڈ:ٹرک اورڈبل ڈیکربس کاحادثہ ،19 افراد ہلاک ،20 زخمی
جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں تیزرفتار ٹرک بے قابوہوکرڈبل ڈیکربس سے جاٹکرایا۔حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔تھائی لینڈ کے صوبے Saraburi میں سیمنٹ لے جانے والاتیزرفتارٹرک بے قابوہوکرسامنے سے آنے والی ڈبل ڈیکر بس سے ٹکراگیاجس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق حادثے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑگیا۔بس بنکاک سے صوبہ Roi Et جا رہی تھی۔واقعے میں تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔پولیس نے حادثے کے ذمے دارٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔