تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:36

نیو یارک میں مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر محفوظ رہے

جیو نیوز - نیو یارک…نیو یارک کے لا گارڈیا LaGuardiaایر پورٹ پر ایک مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ساوٴتھ ویسٹ ایر لائن کا مسافر بردار جیٹ، نیش ویلNashville سے روانہ ہوا تھا۔ نیو یارک میں لینڈنگ کے دوران اس کے اگلے ٹائر ٹوٹ گئے، اور اس کا اگلا حصہ زمین پر آ لگا۔تاہم ایمرجنسی دروازوں سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد لا گارڈیا ایر پورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لیے وقتی طور پر بند کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.