24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 5:41
انڈونیشیا : پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، بچہ ہلاک
جیو نیوز - جکارتا…انڈونیشیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی،جس کے نتیجہ میں ایک بچہ ہلاک ہوگیاجبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ جزیرہ جاوا کے جنوب میں پیش آیا۔کشتی پناہ گزینوں کو لے کر آسٹریلیا جا رہی تھی کہ گہرے سمندرکشتی میں ٹوٹنے کے بعد ڈوب گئی۔آسٹریلیا میری ٹائم سیفٹی اتھارٹیز کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہواجبکہ ایک سوستاون افرادکوبچالیاگیا۔ کشتی میں سوارزیادہ ترافراد کا تعلق ایران،عراق اور سری لنکا سے ہے۔حکام کاکہناہے کہ کشتی میں سوارافرادکی صحیح تعدادکاعلم نہیں ہوسکاتاہم مزیدلاپتاافرادکی تلاش جاری ہے۔