تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 2:31

اسپین میں ٹرین حادثہ، ہلاکتیں 56 ہوگئیں،70 زخمی

جیو نیوز - میڈرڈ…شمال مغربی اسپین میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سانتیاگو کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 56افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی ہے ۔متاثرہ ٹرین میڈرڈ سے فیرول جارہی تھی اور اس میں 238 مسافر تھے۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ایک عینی شاہد کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے سے قبل زوردار دھماکا بھی سنا گیا جس کے بعد ٹرین کی تمام بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.