تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:54

افغانستان کی پہلی خاتون گورنر نے ایشیا کا نوبل انعام ایوارڈ جیت لیا

جیو نیوز - کابل…افغانستان کی پہلی خاتون گورنر نے ایشیا کا نوبل انعام کہلانے والا ریمن مگسیسے ایوارڈ جیت لیا۔ 57 سالہ حبیبہ سارابی افغانستان کی پہلی خاتون گورنر ہیں، انھیں افغان صوبے بامیان میں مقامی حکومت کے قیام میں مدد دینے، تعلیم کے فروغ اور خواتین کے حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں قائم ریمن میگسیسے فاونڈیشن نے اس سال تین افراد اور دو تنظیموں کو یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر دو افراد کا تعلق میانمار اور فلپائن سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.