25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:27
شمالی کوریا : موسلا دھار بارش اورسیلاب کی تباہی،13افراد ہلاک
جیو نیوز - پیانگ یانگ…شمالی کوریا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں مکانات متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے علاقے انجو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا۔موسلا دھار بارشوں سے مقامی دریا میں طغیانی آگئی اور اس کی سطح ڈیڑھ میٹر بلند ہوگئی۔کئی مقامات پر دریا کے بند ٹوٹنے سے وسیع رقبہ زیرآب آگیا اور تقریبا ساڑھے تین ہزار مکانات متاثر ہوئے۔ شمالی کوریا نے مقامی ریڈکراس کے علاوہ عالمی ریڈکراس کو بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے۔