تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:43

عراق : ہائی وے پر 14 ٹرک ڈرائیوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا

جیو نیوز - بغداد…عراق میں مسلح افراد نے ہائی وے پر 14 ٹرک ڈرائیوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ بغداد کے قریبی قصبے پر حملے میں بھی ایک شخص زخمی ہوگیا۔عراقی حکام کے مطابق واقعہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں 160 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ سلیمان بیک کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایک شاہراہ کو بلاک کر کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 14 ٹرک ڈرائیورں کو ہلاک کر دیا اور ان کے ٹرک اپنے ساتھ لے گئے۔ قریبی قصبے سلیمان بیک پر بھی درجنوں مسلح افراد نے حملہ کیا۔حملہ آوروں نے فائرنگ کی اورماٹر گولے داغے جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔عراق میں رواں ماہ مختلف پرتشدد واقعات میں 670 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.