تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:15

بھارت میں ماوٴ باغیوں نے 6 دیہاتیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں ماوٴ باغیوں نے 6 دیہاتیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ماوٴ باغیوں نے 6 افراد پر رات گئے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ لاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے ، رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد مبینہ طور پر پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے رکن تھے تا ہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ماوٴ باغیوں کا گروپ 7 ہزار افراد پر مشتمل ہے جو اب تک بھارت کی 20 سے 28 ریاستوں میں پھیل چکے ہیں۔ حکومت مخالف ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے بھارتیوں بالخصوص سیاست دانوں اور مختلف عمارتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ ماوٴباغی بھارت کی داخلی سیکیورٹی کے لئے سب سے برا خطرہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.