تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:30

استنبول : مشہور مقامات کا عکاس پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

جیو نیوز - استنبول … ترکی میں مشہور مقامات کی عکاسی کرنے والا ایک پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ استنبول کے مقامی پارک کی تزئین و آرائش ترکی کے مشہور تاریخی مقامات کے چھوٹے چھوٹے دیدہ زیب ماڈلز بنا کر کی گئی ہے۔ پارک کے اسٹاف نے ترکی کے 122 حسین مقامات کے ماڈل بنا کر اس پارک میں رکھے ہیں، جن میں کمال اتا ترک، باسفورس پْل، بین الاقوامی ایئرپورٹ کے علاوہ ترکی کے قدرتی مناظر اور ترک ثقافت پر مشتمل اہم واقعات شامل ہیں۔ ان ماڈلز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ہر زاوئیے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پارک کا افتتاح 2003ء میں ہوا تھا، اب تک 60 لاکھ افراد اس پارک کو دیکھنے کیلئے آچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.