تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:31

اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔رمضان المبارک کی مناسبت سے امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنردیا۔اس موقع پرکانگریس اراکین،ڈپلومیٹس،امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزان رائس،امریکا میں متحدہ عرب امارات کیسفیر یوسف ال عتیبہ اورسعودی عرب کے سفیر احمد الزبیر بھی موجود تھے۔اس موقع پر بارک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے اگر کوئی ذرے کے برابر بھی کوئی نیکی کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا۔امریکی صدرنے کہا نظریات و عقائد سے ہٹ کرآپ سب نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیااور قوم کو مستحکم بنایا،جس کے لیے میں آپ سب اک شکر گزار ہوں۔صدر بارک اوباما نے تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو رمضان کی مبارک باد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.