28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:44
عراق میں خود کش حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک
جیو نیوز - بغداد… عراق میں خود کش حملے میں8 کردش پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی گشت پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرادی، حملے میں 8کرد سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ،واقعے میں کچھ لوگ زخمی بھی ہو ئے۔