31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:8
امریکا میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین کی کم تنخواہوں پرہڑتال
جیو نیوز - نیو یارک…امریکا میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کیلئے ہڑتال کردی ، نیویارک شہر میں میکڈونلڈ، برگر کنگ ، وینڈی اور کئی دوسری فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے سیکڑوں ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کیا ، اور کام بند کردیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کی ایک تنخواہ 15 ڈالر فی گھنٹہ کی جائے ، نیویارک لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فاسٹ فوڈ ورکرز کی اوسطا کم ازکم تنخواہ 9 ڈالر فی گھنٹہ ہے۔