31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:21
اناہزارے کی کرپشن کیخلاف سخت قانون سازی کیلیے احتجاج کی کال
جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی سماجی کارکن اناہزارے نے کرپشن کیخلاف سخت قانون سازی کیلیے پرامن احتجاج کی کال دیدی۔ بھارتی شہر ورانسی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انا ہزارے کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ کے موسم سرماکے سیشن شروع ہوتے ہی کرپشن کیخلاف قانون سازی کے حق میں احتجاج کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ 2برس پہلے پارلیمنٹ میں قرارداد پاس ہونے کے باوجود کسی قانون پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انھوں نے نئی دلی کے رام لیلا پارک میں ہی دھرنا دیئے جانے کااعلان کیا۔انا ہزارے کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں اب دیگر کئی ریاستوں سے بھی لوگ شامل ہوگئے ہیں اور ان کا مقصد کرپشن کے خلاف جنگ کرنا ہے۔