1 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:53
امریکی ریاست فلوریڈامیں پانی کا بڑابگولانمودار
جیو نیوز - فلوریڈا…ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپابے میں گرج چمک کے بعد ایک بڑا پانی کا بگولا نمودار ہوا۔ایک مقامی شخص نے اس منظر کو اپنے ویڈیو کیمرے میں قید کیا اور اس کا کہنا تھا کہ پانی کا بگولا گینڈے اور ہاورڈ فرینک لینڈ پل کے درمیان بنا۔امریکی نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ کے مطابق بگولا زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی غائب ہو گیا۔تاہم اس طوفانی صورتحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔