تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:13

بنگلادیش: جماعت اسلامی کوالیکشن میں حصہ لینے سے رو ک دیا گیا

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلادیشی ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں مظاہروں کے دوران جماعت اسلامی کے 150 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ڈھاکا ہائی کورٹ کے تین رکنی پینل نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ ساڑھے چار سال پہلے دائر درخواست پر سنایا۔ پینل کے تین میں سے ایک جج نے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔درخواست میں ایک سیاسی جماعت کے طور پر جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گذار کا موقف تھا کہ جماعت اسلامی بنگلادیش کی آزادی اور خودمختاری پر یقین نہیں رکھتی اور اس کی رجسٹریشن آئین کے خلاف ہے۔بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شیخ حسینہ واجد کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جاری ہے۔ نام نہاد وار کرائم ٹریبونل کے ذریعے جماعت اسلامی کے کئی رہنماوٴں کو موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے 150 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.