1 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:26
آسٹریلیا : نرسنگ ہوم میں آگ لگانے پر میل نرس کو عمر قید کی سزا
جیو نیوز - سڈنی … آسٹریلیا میں نرسنگ ہوم کو آگ لگانے کے جرم میں میل نرس کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ سڈنی کے ایک نرسنگ ہوم میں ڈیڑھ سال پہلے آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نرسنگ ہوم میں کام کرنے والے میل نرس راجر ڈین نے یہاں سے دوائیں چرائی تھیں۔ چوری کا پول کھلنے پر اس نے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی لیکن اس کے نتیجے میں نرسنگ ہوم میں آگ لگ گئی تھی۔