1 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:27
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،سوجھاتا سنگھ
جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی سیکریٹری خارجہ سوجھاتا سنگھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح پاکستان کے ساتھ دہشتگردی سے پاک ماحول میں تعاون سے تعلقات بحال کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ پر امن اور تعاون کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جائے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات 2011 میں معطل ہوئے تھے ،اب وہاں نئی حکومت آئی ہے اور انکے ساتھ وہیں سے تعلقات جوڑینگے جہاں سے ٹوٹے تھے۔