تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:48

ممنون حسین کی کامیابی سے جمہوریت مضبوط ہوگی،مسلم لیگ ن یونان

جیو نیوز - ایتھنز…پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین کی کامیابی، مسلم لیگ(ن) کی جمہوریت کی مضبوطی اورایک اہم کامیابی ہے جس سے ملک کے اندرجمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا یہ بات مسلم لیگ(ن) یونان کے عہدیداران صدرچوہدری اعجاز احمد،سرپرست اعلیٰ ارشاد احمد بٹ،میڈیاآرگنائزرسکندرریاض چوہان،کورآڈینٹر سلیم خان اورنائب صدرکیپٹن اشرف نے کہی۔ مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران کی جانب سے دیے جانے والے بیان میں ممنون حسین کی کامیابی پرتمام مسلم لیگی کارکنان اوروزیراعظم میاں محمدنواز شریف،میاں محمدشہبازشریف اوردیگر رہنماوٴں کومبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ممنون حسین کی کامیابی کے بعد ملک کے اندرجمہوری نظام مزید مضبوط ہوگااورجمہوری روایات کوفروغ ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.