تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 22:56

ٹیکس فراڈکے جرم میں سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کی سزا برقرار

جیو نیوز - روم…ٹیکس فراڈکے جرم میں سابق اطالوی وزیراعظم سلویوبرلسکونی کی سزا اعلیٰ عدالت نے برقرار رکھی ہے تاہم برلسکونی پرپانچ سال تک سرکاری عہدہ سنبھالنے پرپابندی کاازسرنوجائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت تین روزسے جاری تھی اوراب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔ ہائیکورٹ نے برلسکونی کوچاربرس قید سنائی تھی جسے ایمنسٹی کے تحت ایک برس کم کردیا گیا تھا۔تاہم اب وہ سینیٹر اور اپنی سینٹر رائٹ پی ڈی ایل پارٹی کی قیادت جاری رکھ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.