تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:13

بیروت: صدارتی محل کے قریب 2راکٹ آگرے، جانی نقصان نہیں ہوا

جیو نیوز - بیروت…لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نامعلوم مقام سے دوراکٹ فائرکیے گئے، ان میں سے ایک راکٹ صدارتی محل کے قریب گرکرپھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لبنان کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق بیروت کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مقام سے دو راکٹ فائر کیے گئے، ان میں سے ایک راکٹ صدارتی محل کے داخلی دروازے کے پاس جبکہ دوسرا ملٹری کمپاوٴنڈ کے قریب گرا۔دونوں راکٹ دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس علاقے میں دو ماہ کے دوران راکٹ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.