تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:20

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں آج جمعتہ الوداع منایاجائیگا

جیو نیوز - جدہ…سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا۔ جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سربلندی، سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔کئی ملکوں میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طورپربھی منایاجائیگا اس سلسلے میں ریلیاں اور سیمینارزکااہتمام بھی کیاجارہاہے۔پاکستان میں بھی آج ممکنہ جمعتہ الوداع پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کاچاندانتیس رمضان 8 اگست کو نظرآنے کا امکان ہے اورعیدالفطر 9 اگست جمعة المبارک کو ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.