2 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:17
چین میں گرمی کی لہر کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافہ
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں گرمی کی لہر کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہوگیا،جولائی میں 9سو سے زائد حادثات ہوئے۔چین کے مشرقی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے،درجہ حرارت بڑھنے سے سڑکوں پر ٹائر پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔شہر ہینگزہو میں بس کا ٹائر پھٹنے سے 2 مسافر زخمی ہو گئے، کئی سڑکیں درجہ حرارت کی تپش سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ینگزہو میں ایک ٹرک میں آگ بھی لگ گئی،جولائی سے اب تک ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے 930 حادثات ہو چکے ہیں،چین کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔