2 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:18
تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان آپس میں گھتم گھتا
جیو نیوز - تائی پے… تائیوان کی پارلیمنٹ میں ایٹمی بجلی گھر کے قیام پر ریفرنڈم سے پہلے ہی ارکان آپس میں گھتم گھتا ہو گئے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی۔تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان چوتھے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے ہونے والے ریفرینڈم کے لئے جمع تھے۔ووٹنگ سے پہلے ہی ریفرینڈم کی حامی حمکراں جماعت نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادی اور نیوکلیئر مخالف اپوزیشن ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے اراکین آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو مکے مارے اور پانی پھنکا۔ ووٹنگ روکنے کے لئے اپوزیشن ارکان نے ووٹنگ مشینوں میں کاغذ ڈال کرانہیں بند کر دیا تھا۔تاہم قوم پرستوں کی اکثریت کے باعث بل کے پاس ہونے کا امکان ہے۔ جزیرہ نما تائیون کو اکثر زلزلوں کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن ایٹمی بجلی گھر کے زریعے بجلی پیدا کرنے کی مخالفت کرتی آرہی ہے۔