2 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:31
افغانستان: ننگرہار میں جھڑپ،76طالبان، 20پولیس اہلکارہلاک
جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور پولیس میں شدید لڑائی، 20سے زائد پولیس اہلکار اور 76 طالبان ہلاک ہوئے ۔افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع شہرزاد میں جمعہ کے روز سینکڑوں طالبان نے افغان پولیس اور فوجی دستوں پر حملہ کیا، حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار اور درجنوں طالبان بھی مارے گئے۔ننگرہار کے ڈپٹی پولیس چیف معصوم خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ حملہ بہت شدید تھا اورطالبان شدت پسند بھاری اسلحہ سے لیس تھے، شدید لڑائی میں درجنوں طالبان مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 20 سے زائد اہلکار شہید ہوئے۔