تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:16

برمنگھم:برطانوی امیگریشن حکام کا پاکستانی ریسٹورینٹ پر چھاپہ

جیو نیوز - برمنگھم…برمنگھم میں برطانوی امیگریشن حکام نے ایک پاکستانی ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارکروہاں غیرقانونی طور پر مقیم 3 پاکستانیوں کو گرفتارکر لیا۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق چھاپے میں درجن سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا،جنھوں نے ریستوران میں موجود ملازمین کے کوائف کی چھان بین کی اور ان کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بعد انھیں گرفتار کیا۔یہ گرفتاریاں ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مہم کا حصہ ہیں،ریستوران کے دیگر3 ملازمین کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.