3 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:32
قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا جاری
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔مصری فوج کی جانب سے مظاہرین کوطاقت سے منتشرکرنے کی دھمکیوں کے باوجودمعزول صدرمحمدمرسی کے ہزاروں حامی رابعہ العدویہ اسکوائرپردھرناجاری رکھے ہوئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی خوف زدہ نہیں اور سابق صدر کی بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔مرسی کے حامیوں کے احتجاج کو تقریبا ایک مہینہ ہونے والا ہے۔