تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:32

ایمن الظواہری کانیاآڈیوپیغام منظرعام پرآگیا

جیو نیوز - نیویارک…ایمن الظواہری کانیاآڈیوپیغام منظرعام پرآگیا ہے۔القاعدہ کے سربراہ نے مصری صدرمحمد مرسی کواقتدارسے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام امریکا پر عائد کر دیا۔ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کانیاآڈیوپیغام عسکریت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر جاری کیاگیا ہے۔ایمن الظواہری نے مصرکے صدرمحمد مرسی کی معزولی کی منصوبہ بندی کا الزام امریکا پرلگاتے ہوئے کہاہے کہ اس سازش میں مصر کی فوج ،عیسائیوں اور سیکولر جماعتوں کے علاوہ خلیجی ممالک کابھی ہاتھ ہے۔ان کاکہناہے کہ امریکا مصرمیں اخوان المسلمین کی اسلامی حکومت کے قیام سے مطمئن نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.