تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:35

ملائیشیا سے انڈونیشیا جانیوالی کشتی سمندر میں الٹ گئی ،40افراد لاپتہ

جیو نیوز - کوالالمپور…ملائیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی سمندر میں الٹنے سے 40افراد لاپتا ہوگئے۔ ملائیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی میں زیادہ تر انڈو نیشیا کے باشندے سوارتھے۔ کشتی ساحل پرپہنچنے سے پہلے سمندر میں بلند لہروں سے ٹکرا گئی۔ کشتی میں 44 افراد سوار تھے،جن میں سے 40لاپتہ ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 افرا د کو بچا لیا ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کے مسافر ملائیشیا سے عید منانے انڈونیشیا اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.