5 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:48
مصر کے شہرسینائی میں بم حملوں میں دو مزاروں کو شدید نقصان
جیو نیوز - سینائی…مصر کے شہرسینائی میں بم حملوں میں دو مزاروں کو شدید نقصان پہنچاہے۔غیرملکی خبرایجنسی کیمطابق عسکریت پسندوں کے بم حملوں کے نتیجے میں شمالی سینائی کے علاقوں بیر العبد میں اورالمغیرہ میں دو مزارات کو شدید نقصان پہنچا۔ سینائی میں صدرمرسی کی معزولی کے بعد حملوں کاسلسلہ جاری ہے جس میں 3 جولائی سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چھتیس سے زائدافرادمارے جاچکے ہیں۔مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینائی میں عسکریت پسندوں نے حکومت کے خلاف حملے بڑھا دیے ہیں۔